پولیس کنٹرول روم کا سرورہیک کرنے کی کوشش کرنے والوں کا سراغ مل گیا

پولیس کنٹرول روم کا سرورہیک کرنے کی کوشش کرنے والوں کا سراغ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) لاہورپولیس کے کنٹرول روم کا سرورہیک کرنے کی کوشش کرنے والوں کا سراغ مل گیا .کمپیوٹرسسٹم،گاڑیوں کی ٹریکنگ اور پولیس ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوشش کرنے والے آئی ٹی یونیورسٹی کے طلبہ نکلے۔تفصیلات کے مطا بق سترہ روز قبل نامعلوم ہیکرز نے لاہور پولیس کے مین کنٹرول روم کے سرور پر حملہ کرتے ہوئے پولیس کی بیس سے زائد ایپلی کیشنز تک رسائی کی کوشش کی تھی۔ مگرسیکیورٹی وال ہونے کی وجہ سے انہیں کامیابی نہ ہو سکی۔ سترہ روز بعد پولیس نے ہیکرز کا سراغ لگا لیا ہے۔ کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش انفارمیشن یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کے طلبہ عابد اور ذوالقرنین نے کی تھی۔ طلبہ نیث یونیورسٹی اسائنمنٹ کنٹرول روم سرور کی سیکورٹی چیک کرنے کیلئے یہ کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ طلبہ کی طرف سے معافی مانگنے اور ائندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر پولیس نے طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -