کاہنہ، تیز رفتار ٹرک اور پک اپ کا تصادم ،پک اپ ڈرائیور شدید زخمی
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )کاہنہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پک اپ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں بھجوا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب تیز رفتار ٹرک مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 30سالہ پک اپ ڈرائیور طارق شدید زخمی ہو گیا ،اسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔