یو سی پی کے زیر اہتمام فوٹو گرافی پر ورکشاپ

یو سی پی کے زیر اہتمام فوٹو گرافی پر ورکشاپ

لاہور ( پ ر) سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام فوٹوگرافی پہ ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی آڈیٹوریم میں کیا گیا‘ورکشاپ کی صدارت ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری اورپاکستان میں نائیکون کے سی ای او فہد سعید مہمان خصوصی تھے ۔ورکشاپ میں پاکستان اور دنیا بھر سے نامور فوٹو گرافرزنے شرکت کی ۔

‘ ورکشاپ کا مقصد طلباء طالبات کو فوٹوگرافی کے نئے ٹرینڈز اور تکنیک سے آگاہ کرنا تھا ۔سنگا پور سے تعلق رکھنے والے ممتاز فوٹو گرافر ڈینییل چیونگ نے شرکاء کو فوٹوگرافی کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں طلباء و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی آخر میں طلباء طالبات میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4