سکولوں میں جماعت نہم میں داخلہ لینے کیلئے آخری تاریخ31مئی مقرر

سکولوں میں جماعت نہم میں داخلہ لینے کیلئے آخری تاریخ31مئی مقرر

لاہور( نامہ نگار) طلباء و طالبات کے مفاد کے پیش نظر چیئرمین لاہور بورڈ نے تمام سکولوں میں جماعت نہم میں داخلہ لینے کے لیے پہلے سے مقررہ آخری تاریخ 16 مئی 2016 سے بڑھا کر 31 مئی 2016 تک توسیع کرکر دی ہے۔ اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 31 مئی 2016 تک کیے گئے داخلوں کی ریٹرن بمعہ 800/- روپے رجسٹریشن فیس اور 395/- روپے پراسیسنگ فیس کے ساتھ آن لائن ڈیٹا انٹری اور بنک میں فیس جمع کروانے کا آن لائن/ کمپیوٹرائزڈ چالان اور انرولمنٹ کی ہارڈ کاپی بھی بورڈ آفس میں 31 مئی 2016 تک جمع کروانی ہو گی۔ تمام سرکاری ادارے رجسٹریشن فیس سے مستشنی ہو ں گے۔

جبکہ پراسیسنگ فیس فی طالبعلم بورڈ کو جمع کروانا لازمی ہو گا۔ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جماعت نہم کی رجسٹریشن کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ طالبعلم / طالبہ کی عمر یکم اگست 2016 تک کم از کم 12 سال ہونی چاہیے۔

یکم جون 2016 سے 13 جون 2016 تک تمام سرکاری و پرائیویٹ الحاق شدہ تعلیمی ادارے 500/- روپے جرمانے کے ساتھ داخلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4