ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فیکلٹی کیلئے 5روزہ تربیتی کورس

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فیکلٹی کیلئے 5روزہ تربیتی کورس

لاہور( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فیکلٹی کیلئے 5روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کورس کا آغاز پیر سے ہوگا جس میں یو ایچ ایس ، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور ، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کے 35اساتذہ کو مائیکرو ٹیچنگ اور کمیونیکیشن سکلز میں تربیت دی جائے گی۔ کورس کے سہولت کاروں میں پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان، ڈاکٹر آمنہ احمد، ڈاکٹر مسرت الحسنین، ڈاکٹر ابرار اشرف علی اور ڈاکٹر سمیرا بدر شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4