پنجاب یونیورسٹی، بی ایڈ اینول امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول
لاہور( نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایڈ اینول 2016ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے شیڈول جاری کردیا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6-6-16 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ13-6-16 ہے۔ بی ایڈ اینول 2016ء کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہے۔