نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ایچ ای سی کا دورہ پنجاب یونیورسٹی

نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ایچ ای سی کا دورہ پنجاب ...

لاہور( نامہ نگار) نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ایچ ای سی اسلام آباد کی ایکریڈیٹیشن انسپکشن کمیٹی نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس کا کے ڈسپلن ’’فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی ‘‘کے ایکریڈیٹیشن معیار کو بہتر بنانے کیلئے دورہ کیا ۔انسپکشن ٹیم ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ نیوٹریشن بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر سعید اختر اور سیکریٹری این اے ای اے سی نصیر عالم خان پر مشتمل تھی۔انسپکشن کمیٹی کے ممبران نے انسٹی ٹیوٹ کی لیبس، لائبریری اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات بھی کی۔

کمیٹی ممبران نے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معیار کو دوسرے زرعی شعبہ جات کی طرح بہتر سطح پر رکھنے کیلئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4