میو ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی کمی سے تین مریضوں کی موت قابل مذمت ہے رمضان بیگ

میو ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی کمی سے تین مریضوں کی موت قابل مذمت ہے رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)رہنما تحریک انصاف مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ مئیو ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی کمی کی وجہ سے تین مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔
لیکن بے حس حکمرانوں نے اس واقعہ کا کوئی نوٹس ہی نہیں لیا قیمتی انسانی جانیں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مررہے ہیں لیکن حکمرانوں کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے اس سے پہلے بھی لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بچے وینٹی لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سڑکوں اور پولں کی بجائے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جائیں اور عوام کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے اگر ایسا نہ کیا تو پھر حکمرانوں کو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا اور عوام بھی معاف نہیں کریں گے ۔