ٹیچرز یونین سے مذاکرات میں طے نکات پرمرحلہ وار عمل درآمد شروع ہو چکا ہے،سیکرٹری سکولز

ٹیچرز یونین سے مذاکرات میں طے نکات پرمرحلہ وار عمل درآمد شروع ہو چکا ...

لاہور( نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب کے صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین نے چیئرمین امتیازاحمد عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری کے ساتھ ایڈیشنل سیکرٹری(سکولز) محمد اختر ملاقات کی ۔ پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب کے مطالبہ پر سیکرٹری سکولز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے منٹس آف میٹنگ پر عمل درآمد پر زور دیا۔جس پر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ سیکر ٹر ی سکولز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے تمام نکات پرمرحلہ وار عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔حافظ غلام محی الدین کے مطالبہ پر بتایا کہ پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی اپ گریڈیشن کی سمری دوسے تین روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے بھیج دی جائے گی۔ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کروا لیا جائے گا۔

اضلاع کی رینکنگ کے فارمولے کی وجہ سے پائی جانے والی خرابیوں کو کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں بہتری لائی جائے گی ۔پانچویں اور آٹھویں کے نتائج پر دی جانے والی سزاؤں کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گی ہے۔ آئی ٹی ٹیچر ز آئند ہ صرف پڑھانے کا کام ہی کریں گے آئی ٹی ٹیچر زکے مسائل پر ڈی پی آئی سیکنڈری تفصیلا رپورٹ تیار کر رہے ہیں ۔ سیکرٹری سکولز اور پنجاب ٹیچر ز یونین ،پنجاب کے درمیان مزاکرات میں طے پانے والے تمام امور پر عمل درآمد شروع کروانے پر وفد نے ایڈ یشنل سیکرٹری سکولزکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ اساتذہ کے تمام مسائل جلد حل کر دے جائیں گے۔ایک مشترکہ اخباری بیان میں حافظ غلام محی الدین ، کاشف شہزاد چوہدری اور امتیاز عباسی نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا اپ گریڈیشن اساتذہ کا مقدر ہے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اساتذہ کی اپ گریڈ یشن کروانے کے لیے ہر حد تک جائے گی۔ پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے قربانیاں دی ہیں، جیلیں بھگتی ہیں، سروس سے معطلیاں برداشت کی ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4