بچی کی حوالگی کی درخواست دینے والی خاتون نے شوہر سے صلح کر لی

بچی کی حوالگی کی درخواست دینے والی خاتون نے شوہر سے صلح کر لی

لاہور(نامہ نگار) پانچ ماہ کی بچی کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون نے اپنی درخواست واپس لے کرشوہر سے صلح کرلی۔ ریحانہ نے اپنے شوہر اور ساس کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے سائلہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا جبکہ اس کی پانچ ماہ کی بچی کو زبردستی اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سائلہ کی بچی اسے واپس دلائے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز سائلہ اور اس کے شوہر کو طلب کر رکھا تھا۔

مذکورہ درخواست کی سماعت کے دوران فاضل جج نے سائلہ اور اس کے شوہر کومشورہ دیا کہ وہ بچی کے بہتر مستقبل کی خاطر آپس کے لڑائی جھگڑے چھوڑ دیں۔اس مشورے پر سائلہ نے عدالت میں ہی اپنے شوہر سے صلح کر تے ہوئے درخواست واپس لے لی اور شوہر سے ساتھ چلی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4