مسائل کا حل کرپشن سے چھٹکار ہ ہے،ظفر جٹ

مسائل کا حل کرپشن سے چھٹکار ہ ہے،ظفر جٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری وسیم ظفر جٹ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل کرپشن اور کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے چھٹکار ا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے، پانامہ زدہ حکمرانوں نے ملک کی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے اور اربوں روپے ملک سے لوٹ کر باہر لے گئے ہیں اور اگر ان کا ابھی بھی راستہ نہ روکا تو یہ حکمران ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔

احتساب کے عمل سے حکمران بچ نہیں سکتے انہیں لوٹی ہوئی دولت کا قوم کو حساب دینا ہو گا ، پانامہ زدہ حکمرانوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے اورپانامہ زدہ حکمرانوں کے ساتھ دینے والی جماعتیں اپنی موت آپ مر جائیں گی پاکستان کے عوام باشعور اب مزید کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4