مسلم لیگ (ن) لائرزفورم پنجاب کا اجلاس ،وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی مذمت
لاہور(پ،ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرزفورم پنجاب کے اجلاس زیر صدارت فریاد علی چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب منعقد ہوا جس میں چوہدری احمد مسعود گجرجائنٹ سیکرٹری پنجاب شرافت علی سدھوایڈیشنل سیکرٹری فنانس راجہ شاہد افریدی ڈپٹی سیکرٹری فنانس ملک نور محمد سرفراز دیگر وکلاحضرات لائرزفورم نے شرکت کی جس میں رانا طاہر محمود ایڈووکیٹ کوسیکرٹری اطلاعات ونشریات (انفارمیشن ) پاکستان مسلم لیگ لائرزفوم پنجاب کا نوٹیفکشن جاری ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی اور میاں محمد نواز شریف نوجوان قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ ان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی رہ پر گامزن کرنے کے عزم کو سراہاگیا۔اجلاس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کو بدنام کرنے کی مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ اپوزیشن کا ایجنڈاملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے