کرپشن کیس میں 2ملزموں کی دائر ضمانت کی درخواستیں منظور

کرپشن کیس میں 2ملزموں کی دائر ضمانت کی درخواستیں منظور

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ارا ضی کرپشن کیس میں ملوث 2ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدا لت میں تھا نہ برکی پولیس کی جانب سے سے چا لا ن پیش کیا گیا تو مدعی را شد رفیق نے عدالت کے رو برو بیا ن دیا کہ سا ئل کے والد محمد رفیق کی بید یا ں روڈ پر 170کنا ل زمین کا کیس سو ل کو رٹ میں زیر سما عت تھا جس کی با بت میں سول جج نے زمین کی فرو خت پر حکم امتنا عی کا حکم صادر کیا تھا جبکہ ملزم رحمت علی اور ارشد علی پٹواری نے میرے چچا ولی محمد سے گٹھہ جو ڑ کر کے اراضی پر سول جج کا حکم امتنا عی کے با وجو د زمین فروخت کر دی ۔ ملزما ن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ پر لگا ئے گئے تمام الزما ت بے بنیا د ہیں جن کا کو ئی ثبو ت نہیں ہے لہذا ملزما ن کو ضما نت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منطور کرلیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4