پاکستان فریڈم موومنٹ کا مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیا شامی کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان فریڈم موومنٹ کا مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیا شامی کی وفات پر ...

لاہور(پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ، جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی،صدر پنجاب جی ایم لالی اور گورننگ کونسل کے ارکان نے چیف ایڈیٹر’’ روزنامہ پاکستان ‘‘مجیب الرحمن شامی کے حقیقی بھتیجے اورضیا ء الرحمن شامی کے جواں سالہ بیٹے عامر ضیا شامی مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی نوجوان کی اچانک وفات نہ صرف والدین بلکہ پورے خاندان کے لیے انتہائی المناک ہوتی ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عامرضیاء شامی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

مزید : میٹروپولیٹن 4