فرزانہ کاظم مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کور کمیٹی کی ممبر نامزد

فرزانہ کاظم مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کور کمیٹی کی ممبر نامزد

لاہور (پ ر) صدر پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن خواتین ونگ لاہور فرزانہ کاظم کو مرکزی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) کیپٹن صفدر نے خرم روحیل اصغر صدر یوتھ ونگ لاہور کی سفارش پر ممبر کور کمیٹی لاہور نامزد کر دیا۔ جس کا نوٹیفکیشن مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے ایک پُروقار تقریب میں فرزانہ کاظم کو دیا۔ اس موقع پر فرزانہ کاظم نے خرم روحیل اصغر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ خرم روحیل اصغر نوجوانوں کے پسندیدہ رہنما ہے اور حال ہی میں صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور بننے پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور نوجوان جوق در جوق اس میں شرکت کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4