پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم

پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی احکامات سے مسلسل رو گردانی پر پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت نے جن افسران کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے ان میں لوئر مال، مغلپورہ، فیکٹری ایریا ،ساندہ اور نواب ٹاون تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ مذکورہ افسران عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود بطور گواہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4