کرپشن ،مہنگائی ، بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے،سجاد بلوچ

کرپشن ،مہنگائی ، بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن ،مہنگائی ، بے روزگاری ،لاقانونیت جس عروج پر پہنچ چکی ہے اسکے ذمہ دار کرپٹ حکمران ٹولہ ہے ،کرپٹ لوگوں جن کا تعلق کسی بھی کمیونٹی سے ہو ان کا بے رحم احتساب ہونا چاہئیے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس آنی چاہئیے او رکرپشن میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ان کو کلیدی عہدوں کے لیئے نااہل قراردیا جائے ۔حکمران اپنے درباری وزیروں کو لگام دیں کہ وہ محب وطن قیادت پر جھوٹے الزام لگا کر اپنی قیادت کے منہ سے کرپشن کا داغ دھونا چاہتے ہیں ملکی عوام کے سامنے اب کرپٹ حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔اب چیخنے ، چلانے اور جھوٹ بولنے سے بات نہیں بنے گی اب کرپٹ لوگوں کو احتساب کا سامنا کرے پڑے گا۔

اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا عوام کو کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہم اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں کا جلد احتساب کیا جائے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت فی الفور واپس لائی جائے ۔