منشیات کے خاتمے کیلئے عنقریب آل پارٹیز کانفرنس کرینگے،عامر چشتی

منشیات کے خاتمے کیلئے عنقریب آل پارٹیز کانفرنس کرینگے،عامر چشتی

لاہور (پ ر) عامر چشتی چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ نے کہا ہے کہ ہم منشیات کے خاتمہ کیلئے ملک کی تمام سیاسی مذہبی، سماجی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی مشاورت سے عنقریب آل پارٹیز کانفرنس کریں گے جس میں حکومتی نمائندوں کے علاوہ اینٹی نار کوٹیکس انسداد جرائم کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ منشیات کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس سود مند ثابت ہوگی۔ اس میں تمام جماعتوں کی تجاویز اور رائے کا احترام کیا جائے گا اور اسے کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کر کے منشیات کے خاتمہ تک جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4