چیف جسٹس کے جواب کے بعدحکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا،نذیر چوہان
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نذ یر چوہان نے کہا کہ چیف جسٹس کے جواب کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ، پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد شریف خاندان کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بد نامی ہوئی ہے ، شریف خاندان کرپشن کا کنگ ہے انہوں نے کہاہے کہ پانامہ زدہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں حکمرانوں نے تمام ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پور ی (ن) لیگ نواز شریف کی کرپشن کو بچانے میں لگی ہوئی ہے انہیں ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہے ۔