چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکاراپوزیشن کے موقف کی تائید ہے،سعدیہ سہیل

چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکاراپوزیشن کے موقف کی تائید ہے،سعدیہ ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار سے اپوزیشن کے موقف کی تائید ہو گئی ہے۔ حکومت اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر نا چاہتی ہے کیونکہ کوئی بھی پاکستانی ادارہ حکومت کی بدنیتی میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) پیار کی زبان نہیں سمجھتی میاں برادران کو کرسی اتنی پیاری ہے کہ یہ اس کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس بار میاں برادران کو جدہ نہیں بھاگنے دے گی ان کو ملک و قوم کی لوٹی دولت کا سلاخوں کے پیچھے رہ کر جواب دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4