حکمران غریب بچوں سے تعلیم کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

حکمران غریب بچوں سے تعلیم کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت کی تعلیمی دشمنی پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ حکمران غریب بچوں سے تعلیم کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف حکمرانوں کو اساتذہ کا معاشی قتل نہیں کرتے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اساتذہ کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ ہم اُن کے جائز مطالبات کے لئے احتجاج میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہاکہ حکمرانوں کے اپنے بچے تو بیرون مملک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ غریب آدمی کی دسترس میں سرکاری سکول ہیں حکومت اُن کو بھی نجی سیکٹر میں دے کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4