پانچ ارب کا رمضان پیکچ اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے،عابد صدیقی

پانچ ارب کا رمضان پیکچ اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کا ماہ رمضان کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکج اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے عام آدمی کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ حکمران عوام کے فراڈ کر رہے ہیںیہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا طوفان حکومت پنجاب کی ناکامی کا نتیجہ ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے اب عوام کے لئے دال روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

عوام کی مشکلات میں اضافہ کے ذمہ دار حکمران ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے اٹھنے والا طوفان عید کے قریب سونامی بنتا نظر آرہا ہے منافع خوروں نے مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کر دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4