عمران خان وزیرا عظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،میا ں عرفان دولتانہ

عمران خان وزیرا عظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،میا ں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیرا عظم بنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ،دھرنے دینے اور جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنے سے سے عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،عمران خان نے دھرنے دے کر اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔

اور عوام اب ان سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پوری کوشش کی کہ پاک چین معاہدے نہ ہوں ،ملک ترقی نہ کرے لیکن عوام نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4