جنرل راحیل شریف نے افغان سفیر کی ملاقات ، طور خم سرحد سے معمول کی ٹریفک کھولنے پر اتفاق

جنرل راحیل شریف نے افغان سفیر کی ملاقات ، طور خم سرحد سے معمول کی ٹریفک ...

 راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیوال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف اور افغان سفیر کی ملاقات میں طور خم بارڈر سے معمول کی ٹریفک کھولنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول