نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوا م نے مسترد کر دیا ، نواز شریف

نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوا م نے مسترد کر دیا ...

 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور سے لیگی امیدوارکی کامیابی ہماری حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے، نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے،پشاور کی باشعور عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے پشاورمیں ضمنی الیکشن میں کامیاب ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاورکے باشعورعوام نے منفی سیاست کومسترد کردیا، (ن) لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پرکھلے اعتماد کا اظہارہے جبکہ عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکوترقی یافتہ اورپرامن صوبہ بنا کردم لیں گے، امید ہے ارباب وسیم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور نکی ترقی اور خوشخالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،نیاخیبرپختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کوعوام نے رد کردیا۔واضح رہے کہ غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارارباب وسیم نے میدان مارلیا۔دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پشاور الیکشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں،عوام نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ووٹ دیے ہے،اور دھرنے کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول