پانامہ لیکس کی تحقیقات کا بوجھ چیف جسٹس پر ڈالنا درست نہیں ،رحمن ملک

پانامہ لیکس کی تحقیقات کا بوجھ چیف جسٹس پر ڈالنا درست نہیں ،رحمن ملک

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا سارا بوجھ چیف جسٹس کے کندھوں پر ڈالنا درست نہیں ٗ نواز شریف کے استعفے سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان پر پوری جماعت ان کے ساتھ ہے۔لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف ذرداری سے ملاقات کے لیے لندن جارہا ہوں، تاہم عمران خان کی لندن روانگی کا علم ہے اور نہ ہی کوئی ملاقات طے ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ٗنوازشریف کے استعفے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی رہنماء متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ کچھ دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمن کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ بنگلہ دیش کا یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

مزید : صفحہ اول