ملک میں گڈگورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،کیا سارے کام عدالتوں نے کرنے ہیں ؟ چیف جسٹس

ملک میں گڈگورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،کیا سارے کام عدالتوں نے کرنے ہیں ؟ چیف ...

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ہر کام گھوم پھر کر سپریم کورٹ کے پاس آجاتا ہے۔ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مری میں ہاوسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے باعث درختوں کی کٹائی کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درختوں کی کٹائی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں آرہا ہے۔ کیا سارے کام عدالتوں نے کرنے ہیں؟۔جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،ادارے دیوالیہ ہوچکے جس کی وجہ سے ہر کام گھوم پھر کر ہمارے پاس آجاتا ہے۔عدالت نے مری میں درختوں کی کٹائی کے خلاف اہل علاقہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعدفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ اول