معیشت کی مضبوطی کیلئے محاص میں اضافہ اور ٹیکس کلچر کر فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، شہباز شریف

معیشت کی مضبوطی کیلئے محاص میں اضافہ اور ٹیکس کلچر کر فروغ دینا وقت کی ضرورت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اے این این )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قومی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کیلئے محاصل میں اضافہ اور ٹیکس دینے کی اہلیت رکھنے والوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہوگا۔ٹیکس کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت نے اسی مقصد کے تحت صوبے میں ملک کی منفرد ’’ امانت سکیم ‘‘کا آغاز کیا ہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے میں ترغیبات کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کے منفرد کلچرکو فروغ دینے کیلئے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا ہے ۔اس نئے نظام کے تحت ٹیکس دینے والے شہریوں کوشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات دےئے جارہے ہیں ۔قومو ں کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کے لئے بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،صرف نعرے لگانے سے قومیں نہیں بنتیں۔اس ضمن میں معاشرے میں اس تضادکو بھی ختم کرنا ہے۔ایسے لوگ جو ٹیکس دینے اہلیت رکھتے ہو اور وہ قرضے معاف کرائیں اس قومیں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔کرپشن کی گنگا میں اشنان کرنے والوں کے بلاامتیاز کڑے احتساب کا وقت آگیا ہے ۔جن لوگوں نے چاہے سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کراکے ،قومی وسائل کی لوٹ مار کے ذریعے یاکک بیکس کے ذریعے قومی وسائل پر ہاتھ صاف کیے ہیںیاانہوں نے کرپشن کی ہے، انہیں کڑے احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔بلاامتیاز احتساب کے بغیر پاکستان کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ملک کو غربت،جہالت،بے روزگاری اور مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے اور پاکستان کیلئے یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ملک و قوم کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے تووہ ادا کرنا ہوگی تاکہ یہ ملک سنور جائے اور قوم کا بھلا ہو۔کرپٹ لوگوں کے احتساب پر پوری قوم کا ایکا ہے اور اس ضمن میں وقت کا ضیاع نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعظم نوازشریف نے عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھا تھا اس کاجواب آگیا ہے جس کی روشنی میں وفاقی حکومت مزید اقدامات کرے گی۔اس معاملے میں پوائنٹ سکورنگ یا کوئی گیم کھیلنا وقت کا ضیائع اورانتہائی قابل افسوس بات ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریسٹورنٹس انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ’’امانت سکیم‘‘کی دوسری قرعہ اندازی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے شاندار قدم اٹھا یا ہے اورعوام کے تعاون سے اس نئے نظام کو مختلف جہتوں میں پھیلائیں گے۔ٹیکس کلچر کے حوالے سے ایسی شاندار اقدار کا فروغ اورلوگوں کو قومی ترقی و خوشحالی کے عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دینا وقت کی ضرورت ہے ۔پنجاب حکومت نے اس حوالے سے ریسٹورنٹس انوائس مانیٹرنگ سسٹم کاانوکھا اورشاندار منصوبہ شروع کیا ہے اور اس منصوبے کی کامیابی کے بارے میں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔اس نئے نظام کے تحت ہر ماہ باقاعدگی سے شفاف انداز سے قرعہ اندازی کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی اورانہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے بڑے فیصلے کرنا پڑتے ہیں ۔صرف نعروں اوردعوں سے قومیں نہیں بنتیں بلکہ خود کفالت اور خود انحصاری کی منزل پانے کیلئے جہد مسلسل،محنت،امانت اوردیانت کو شعار بنانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جب وہ ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے جائیں تو رسید ضرور حاصل کریں تاکہ قرعہ اندازی میں ان کا نام شامل ہو۔جس ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جائیں اس کا پنجاب ریونیواتھارٹی کاممبر ہونا ضروری ہے میری بزرگوں،نوجوانوں اور تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر وہ ایسے ہوٹلوں میں کھانا کھانے جائیں جو اس نئے نظام میں رجسٹرڈ نہ ہو تو وہ ان ہوٹل والوں کو (RIMS) کا ممبر بننے پر مجبور کریں۔انہوں نے کہاکہ امانت سکیم کے تحت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں ،عمرے کے ٹکٹ،موٹر سائیکلیں اوردیگر قیمتیں انعامات دےئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عزت اوروقار بڑھانے اورپاکستان کو بکاری پن سے نکالنے کیلئے اشرافیہ،اراکین اسمبلی،ہوٹل مالکان اورتمام شہریوں کو ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ دوسری قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والوں سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔وزیراعلیٰ نے ریسٹورنٹس مالکان کو بھی شیلڈز دی۔


لاہور(اے این این )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گزشتہ روز برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی جبکہ پنجاب میں دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے بروقت موثر اقدامات کئے ہیں۔پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل ہو رہا ہے اور اس ضمن میں انسداد دہشت گردی فورس کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پنجاب حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدؒ کے پاکستان میں دہشت گردی و انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پوری قوم یکجان ہے۔ آئندہ نسلو ں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ برطانیہ کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اور برطانیہ ترقی، خوشحالی اور امن کے سفر میں مضبوط پارٹنرز ہیں۔تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات ہر آنے والے وقت میں مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -