ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہو رہی ہے ، ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ

ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہو رہی ہے ، ایڈ مرل محمد ...

 اسلام آباد ( اے این این ) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی وار کالج لاہورکے 45 ویں پی این ا سٹاف کورس کے کانووکیشن میں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ، پاک آرمی اورایئر فورس کے علاوہ دوست ممالک کے آفیسرزکو واراسٹڈیزمیں ماسٹرزڈگریاں تفویض کی گئیں۔نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اورجابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے لیکن ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات نظراندازنہیں کرسکتے ہیں۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ آفیسرز فیصلہ سازی کے عمل میں مثبت کردارادا کریں جب کہ ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیئے۔

مزید : صفحہ اول