نیکی کے کاموں میں سبقت لے جانا’’حکم الہٰی‘‘ہے،راغب نعیمی

نیکی کے کاموں میں سبقت لے جانا’’حکم الہٰی‘‘ہے،راغب نعیمی

لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ د ارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نیکی کے کاموں میں سبقت لے جانا’’حکم الہٰی‘‘ہے۔رمضان المبارک کی تیاری شعبان المعظم کے ماہ سے شروع کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃ المبارک کے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پربہت مہربان ہے۔ان کی بخشش کے لئے ماہ رمضان المبارک کی تمام عبادات انتہائی ا ہم ہیں۔ماہ رمضان المبارک کی تیاری کے لئے اس ماہ سے کمرکس لینی چاہیے۔اورشعبان المعظم کے روزے رکھ کررمضان المبارک کے ماہ کے روزوں کی تیاری کرلینی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1