حکومت ر واں سال عوام دوست بجٹ پیش کرے گی ،تاجر برادری

حکومت ر واں سال عوام دوست بجٹ پیش کرے گی ،تاجر برادری
حکومت ر واں سال عوام دوست بجٹ پیش کرے گی ،تاجر برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اسد اقبال)تاجر برادری کو قوی امکان ہے کہ حکو مت وقت آئندہ مالی سال برائے 2016-17 کابجٹ تاجر و عوام دوست پیش کرے گی اور بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے تھنک ٹینک اقدامات اٹھائے گی ۔جس سے نہ صرف انڈسٹری کا پہیہ رواں بلکہ کاروباری سرگر میاں بھی پروان چڑھے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا ۔ہمارا ملک ایس آر اوز کا متحمل نہیں لہذاٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے حکومت سولر انرجی پر سبسٹڈی دیتے ہوئے توانائی کی بچت کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین ،ن لیگ ٹر یڈ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ای سی ممبر خواجہ خاور رشید نے گزشتہ روز "پاکستان بجٹ تجاویز"میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ ایس آر اوز کی آڑ میں بااثر مافیا حکومتی ریو نیو کو نقصان پہنچاتے ہوئے لیگل سمگلنگ کر رہا ہے جبکہ کمر شل ایمپورٹرز بے جا ٹیکسز دے کر نقصان سے دوچار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکو مت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایس آر اوز کا خاتمہ کر تے ہو ئے کمرشل ایمپورٹرز جیسا سلوک کر ے ۔انھوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو یقین ہے کہ عوامی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست پیش کر ے گی ۔کیو نکہ ہمارے حکمران خود تجارت سے وابستہ ہیں جو کاروباری افراد کے مسائل بخوبی سمجھتے ہیں لہذا امکان ہے کہ حکو مت تاجروں پر مذید کوئی ٹیکس کا بو جھ ڈالنے کی بجائے ریلیف دے گی ۔
تاجر برادری

مزید :

صفحہ آخر -