ایکسائز ٹیموں کے چھاپے،لاہور میں ٹیکس ڈیفالٹر زکی 231جائیدادیں سیل

ایکسائز ٹیموں کے چھاپے،لاہور میں ٹیکس ڈیفالٹر زکی 231جائیدادیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر) محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ریکور ی کے لیے چھاپے مارنے کے عمل کو تیز کر دیا تاکہ مالی سال کے ٹارگٹ کو با آسانی مکمل کیا جائے ، ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی تمام پراپرٹی ریجن ڈائریکٹرز نے اپنی اپنی ٹیموں کو ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے لیے حکم دے رکھا ہے۔ حکم پر عمل درآمد کرنے کے لیے گزشتہ روزای ٹی او زون دس کی سربراہی میں ایکسائز کی ٹیموں نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس نیو انارکلی ،پرانی انارکلی ،گوالمنڈی،سنت نگر ،روازگارڈن، ساندہ ، سگیاں،اسلام پورہ دیگر علاقوں میں 231جائیدادیں سربمہر کردیں ۔ایکسائز نے 1کروڑ روپے کی ریکور ی کر کے قومی خزانہ میں جمع کروادی ہے۔
ایکسائز چھاپے

مزید :

صفحہ آخر -