بیوہ کو مراعات اور ملازمت نہ دینے کے خلاف ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وارڈن کی بیوہ کو مراعات اور ملازمت نہ دینے کے خلاف ایڈیشنل آئی جی سہیل احمد اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ڈی اے خالد سے 11جون تک جواب طلب کر لیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بیوہ شازیہ خالد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، بیوہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا شوہر ٹریفک حادثے میں شہید ہو گیا ، پالیسی کے مطابق شہید کے ورثاء کو مراعات اور شہید کی جگہ پر ملازمت ملتی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شہید شوہر کی جگہ پر ملازمت اور مراعات نہیں دی جا رہیں لہذا متعلقہ افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور شہید شوہر کی جگہ پر ملازمت اور مراعات دی جائیں، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سہیل احمد اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ڈی اے خالد سے 11جون تک جواب طلب کر لیاہے۔