پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ٹیکس تخمینے کے نوٹسز بھجوانے پر کمشنر انکم ٹیکس کی طلبی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ٹیکس تخمینے کے نوٹسز بھجوانے پر کمشنر انکم ٹیکس کرامت اللہ چودھری کوحکم دیا ہے کہ وہ 26مئی کو عدالت میں پیش ہوں، جسٹس شاہد جمیل خان نے یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایف بی آر کو ٹیکس تخمینے کے نوٹسز جاری نہیں کرے گا لیکن اس کے باوجود ایف بی آر نے سوسائٹی کو ٹیکس تخمینے کے نوٹسز بھجوائے ہیں، ایف بی آ ر کو سوسائٹی کو ٹیکس تخمینے کے نوٹسز بھجوانے کا اختیار نہیں ہے لہذا ٹیکس تخمینے کے نوٹسز غیرقانونی قرار دیئے جائیں جس پر عدالت نے کمشنر انکم ٹیکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔