ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے عناصر کی نظربندی کے احکامات

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے عناصر کی نظربندی کے احکامات

لاہور(نامہ نگار)ہوم ڈیپارٹمنٹ نے قبضہ گروپوں، بھتہ خوروں اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے عناصر کی نظربندی کے احکامات جاری کردیئے، پولیس کارروائی کے پیش نظر سینکڑوں افراد نے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور کے 50سے زائد قبضہ گروپ، بھتہ مانگنے والوں اور بدمعاشی کرکے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والے عناصر کی نظر بندی کے احکامات ڈی سی او کی وساطت سے پولیس کو بھجوائے گئے ہیں۔فہرستیں موصول ہونے پر پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر