واپڈا نے پن بجلی منصوبوں کیلئے 86ارب روپے مانگ لئے

واپڈا نے پن بجلی منصوبوں کیلئے 86ارب روپے مانگ لئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) فنڈز کی کمی سے پن بجلی منصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے، واپڈا نے آئندہ بجٹ میں منصوبوں کیلئے 86ارب روپے مانگ لئے۔ چھوٹے پن بجلی منصوبے فنڈز کے منتظر ہیں، واپڈا کی وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری نے سوال اٹھا دیئے۔دستاویز کے مطابق 4.2میگاواٹ کے نئی گج ڈیم کیلئے 26 ارب میں سے صرف 2ارب جاری ہوئے، ستمبر 2017 میں مکمل ہونیوالے منصوبے پر 4سال کے دوران صرف 47فیصد کام ہوسکا، 4.4میگاواٹ کے نولانگ ڈیم کیلئے بھی 18میں سے ایک ارب روپے جاری ہوئے۔ 0.3میگاواٹ کا ونڈر ڈیم بھی 3سال سے فنڈز کا منتظر ہے، دسمبر 2016میں مکمل ہونیوالے 19میگاواٹ کے کرم تنگی ڈیم کی ابھی تک بڈنگ بھی نہیں ہوئی۔واپڈا نے آئندہ بجٹ میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے 86ارب دینے کی درخواست کی ہے۔

پن بجلی منصوبے

مزید : صفحہ آخر