پاکستان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا جس کے باعث افغانستان میں صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے ،اشرف غنی

پاکستان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا جس کے باعث افغانستان میں ...

لندن،برطانیہ(ڈی این ڈی): افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایک بار پھر دہشت گردی کو ابھارنے کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ پاکستان افواج نے آگاہی فراہم کئے جانے کے باوجود شدت پسندوں کے خلافََکسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی اور نتیجتاََافغانستان میں امن و امان کی صورت حال بدستور گھمبیرہو تی جا رہی ہے۔جمعرات کی روز لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ(آریوایس آئی) میں منعقدہ ایک سیمینار ’’سیاسی تشدد کی پانچویں لہر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدرنے ایک مرتبہ پاکستان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا پاکستان ذمہ دار ہے کیونکہ پاکستان اسٹیبلشمنٹ طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر