پنجاب حکومت کے 4افسروں کی تقرری وتبادلے
لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔محمد نواز خالد عاربی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ،عنبر ین ساجد کی چھٹی میں توسیع کی درخواست مسترد کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور لگایا گیا ہے ۔صبا عادل ڈی او سی فیصل آباد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ اور سید رمیز علی ڈی او سی سرگودھا کو پنجاب سے ریلیو کرکے پاکستان ایمبیسی عراق میں تعینات کردیا گیا۔
تقرری وتبادلے