پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نذرہو گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نذرہو گیا

لاہور(شہزاد ملک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر کورم کی نذر‘ جمعرات کے روز سپیکر رانا محمد اقبال کی طرف سے پانچ منٹ کے لئے ایوان سے نکالی گئی حکمران جماعت کی رکن ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے ایوان میں اپنی بے دخلی کی خبر میڈیا کی زنیت بننے پر احتجاج کیا اور کہا کہ اسمبلی میں خواتین کی کوئی عزت ہی نہیں ہے۔گزشتہ دنوں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کی طرف سے ایک دن ایوان میں داخلے پر پابندی ختم ہونے پر شیخ علاؤ الدین بھی ایوان میں آئے۔پانامہ لیکس کا ایشو بنانے والوں کو پشاور کے ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی ہے اور وہاں پر بھی میا ں نواز شریف کو کامیابی ملی ہے۔ رانا ثناء اللہ کے اس ریمارکس پر پیپلز پارٹی سردار شہاب الدین نے کہا کہ رات تک تقریبا دو سو ووٹوں سے پیپلز پارٹی جیت رہی تھی لیکن صبح سویرے پیپلز پارٹی کو ہرا دیا گیا اور نواز لیگ کو کامیاب قرار دیدیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر