ٹیکس دہندگان کی بہتری کیلئے نیاقانون متعارف کروانے کافیصلہ

ٹیکس دہندگان کی بہتری کیلئے نیاقانون متعارف کروانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امریکی طرز پر پاکستان میں بھی ٹیکس پیئرز بل آف رائٹس متعارف کرانے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کیلیے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنے اور ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات کیے جائیں اور اس کے لیے ٹیکس پیئرز بل آف رائٹس یا چارٹر آف رائٹس کے نام سے قانون متعارف کرایا جائے۔ اس بل کے تحت ٹیکس دہندگان کو اس بات کی گارنٹی ہونی چاہیے کہ ان کی طرف سے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ آمدنی و اثاثوں سمیت دیگر تمام تر معلومات محفوظ اور خفیہ رہیں گے۔اس کے علاوہ اس قانون میں ایسی شقیں متعارف کرائی جائیں جس کے تحت ٹیکس دہندگان کو مدد فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہو اور ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سمیت ٹیکس سے متعلقہ دیگر معاملات میں بھی ریاست کی جانب سے مدد کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -