قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ

قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ

لاہور(نامہ نگار) سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم ملازم حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے ،مجرم کو 19مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ مجرم ملازم حسین کے خلاف نصیرآباد پولیس نے 1993ء میں پرویز نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج اللہ بخش رانجھا نے 1995ء میں ملازم حسین کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ سپریٹنڈنٹ کی استدعا پر سیشن جج نے مجرم کے اْنیس مئی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن عمران یوسف کو مقرر کردیا ہے جو مجرم کا آخری بیان قلمبند کریں گے۔

ڈیتھ وارنٹ

مزید : صفحہ آخر