خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف شہادتیں طلب

خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف شہادتیں طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالتII کے جج محمد اعظم نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے200سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالوہاب کے خلاف استغاثہ کے مزیدگواہوں کو شہادتوں کے لئے 18 مئی کو طلب کر لیاہے۔پولیس نے ملزم عبدالوہاب کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔دوران سماعت ملزم کے خلاف استغاثہ کے 8 نجی گواہان اور دو پولیس اہلکاروں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ۔

مزید : صفحہ آخر