قتل کے جرم میں مجرم کوسزائے موت، دو لاکھ روپے جرمانہ

قتل کے جرم میں مجرم کوسزائے موت، دو لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کے جرم میں مجرم سہیل انجم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد مجرم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیاہے۔عدالت میں تھانہ ساندہ پولیس نے سہیل انجم کے خلاف قتل کا چالان پیش کررکھا تھا۔سہیل انجم نے رقم کے لین دین پر طیش میں آکر 2009ء میں معظم اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت بھجوا دیاتاہم قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مذکورہ کیس التوا کا شکار رہا،مذکورہ فاضل جج کی عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی ،عدالت نے وکلا کی بحث اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم سہیل انجم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -