پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دئیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے متعددمضر صحت خوراک تیار کر نے والی دکانیں سربمہر اور مضر صحت جو س مو قع پر ضا ئع کر کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزداتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی ٹیم نے اکرم پارک میں لاڈی ہو ٹل او ر رحمت ہو ٹل کوانتہا ئی نا قص صفا ئی ، مکھیو ں کی موجو دگی ، گندے بر تن استعمال کر نے اور بر تن دھو نے کے لیئے صا بن نہ استعما ل کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔ اقبا ل ٹا ؤ ن کی ٹیم نے قہوہ چو ک میں پاکستا ن سو ڈا واٹر کے کا ر خا نے کو فلٹر یشن پلا نٹ نہ ہو نے اور سیمپل فیل ہو نے ، گندی بو تلیں استعما ل کرنے اور نا قص صفا ئی کی بنا پرسربمہر کر دیا۔ شالیما ر ٹا ؤ ن کی ٹیم نے سحر روڈ پر نعمت فریش واٹر کو فلٹر یشن پلا نٹ نہ ہو نے اور سیمپل فیل ہو نے کی بنا پر،راوی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے قلعہ محمدی میں بو ٹی گجر ملک شا پ کو ملا وٹ شدہ دودھ فر و خت کر نے کی بنا پر ، سمن آبا د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے شمع روڈ پر بسم اللہ جو س کا ر نر کو نا قص صفا ئی، ٹو ٹے ہو ئے فر ش اور ٹو ٹے فریزرز اور مکھیوں کی مو جو د گی کی بنا پر جبکہ بکر منڈی کے علا قہ میں سمیر بر گر کو مضر صحت کیچپ استعما ل کر نے اور ٹو ٹے ہو ئے فر ش اور ٹو ٹے فریزرز، عا قب ہو ل سیل ڈیلر کو جعلی جو س فر و خت کر نے کی بنا پرسربمہر کر دیا۔ گلبر گ ٹاؤ ن کی ٹیم نے لو کو ورکشا پ کے ایریا میں مختلف دکا نو ں پر جو س کو چیک کر تے ہو ئے تقریبا 170 لیٹر ملا وٹ شدہ اور سکرین ملا جوس اور سو ڈا واٹرضا ئع کیا جبکہ لبر ٹی ما ر کیٹ میں کر ا چی پر ا ٹھا اور کر ا چی ریڈ روک پرا ٹھا رول ریسٹو رینٹ کو گند ے با کس استعما ل کر نے اور گندی مشینو ں کی بنا پر جر ما نہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں سمن آبا د ٹا ؤن کی ٹیم نے شمع روڈ پر نصیب مر غ چنے کو گندگی کی بنا پر،عز یز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ہر بنس پو رہ میں لبھا ہو ٹل کو نا قص صفا ئی کی بنا پر اور ورکرز کے گندے کپڑے پہننے کی بنا پر، راوی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے شیخ ٹکی والے اور عزیز ٹکی والے کو گندگی،علا مہ اقبا ل ٹا ؤ ن کی ٹیم نے لیا قت چو ک میں شاہ کو ٹ سویٹس کو گندے اور ٹو ٹے فر یزرز، گندے کچن اور بر تن دھو نے کے نا منا سب انتظا ما ت کی بنا پر جر ما نہ عائد کیااور بہتر ی کے احکا ما ت جا ری کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -