5ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 21ارب 62کروڑ 82لاکھ 42ہزار روپے کی منظوری

5ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 21ارب 62کروڑ 82لاکھ 42ہزار روپے کی منظوری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر21 ارب 62 کروڑ 82 لاکھ 42ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں جن 5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے زیر تحت 12 مستقل اور 36 موبائل کسان کانٹوں ( Weigh Statoin ) کی تنصیب و مرمت اور سول ورکس کیلئے 2 ارب 81 کروڑ 71 لاکھ 90 ہزار روپے، روڈ سیکٹر کی سکیموں صوبہ پنجاب میں تیسرے مرحلے میں خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام (KPRRP)(فیز III )کے تحت سڑکوں کی تعمیر کیلئے 1 ارب 69 کروڑ 64 ہزار روپے، پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون میں (فیز III)خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کی بحالی کیلئے 8 ارب 67کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار روپے، خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام فیز III کے تحت 10-12 سڑکوں کی کشادگی و بحالی کیلئے 7 ارب 23 کروڑ 54 لاکھ 2 ہزار روپے اور خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام فیزIII کے تحت 12سڑکوں کی تعمیر کیلئے 1 ارب 21 کروڑ 21 لاکھ 38 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر