وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ نجی دورے پر ترکی جائیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کل ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پر ترکی جانے کافیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیانیوز نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پرکل ترکی جائیں گے جبکہ وہ اس وقت دو روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان میں موجود ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے آج کے روز (جمعہ)اسمبلی میں پاناما پیپرز کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنا تھا لیکن اچانک وزیراعظم کے اسمبلی میں جانے کے فیصلے کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے تک دونوں ایوانوں سے بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث قورم پورانہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام رکن پارلیمنٹ کو پیر کے روز اسمبلی میں ہر صورت حاضری ممکن بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے