وزیر اعظم کو ایوان میں نہ جانے کا غلط مشورہ دیا گیا ، پرویز اشرف

وزیر اعظم کو ایوان میں نہ جانے کا غلط مشورہ دیا گیا ، پرویز اشرف

لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی معاملات میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان دنوں وہ خود بھی دوروں پر ہیں اور پارٹی رہنما ؤں کو بھی اپنے ساتھ نکالا ہے انہوں نے حال ہی میں پیپلزپارٹی پناجب کی سینٹرل آرگنا ئزنگ کمیٹی کا عہدیداروں سے مشاورت مکمل کی ہے کیونکہ پارٹی چیئرمین مشاورت پر یقین رکھتے ہیں گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی یقین ہے کہ پارٹی معاملات پر فیصلے پارٹی ورکرز کے جذبات کو سامنے رکھ کرکئے جانے چاہیءں صحافیوں کے مختلف سوالو کا جواب دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا کہ کوئی بھی وزیر اعظم یہ کہے کہ وہ پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے کسی بھی وزیراعظم کی پہچان ان کی پارلیمنٹ سے ہے جس نے بھی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے غلط ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو پارلیمنٹ میں آنا چاہئے اور ایوان میں ارکان اسمبلی کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کررہے ہیں کہ صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے اور ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ حکومت خود حالات خراب کرہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کی طرف سے جو سوالنامہ دیا گیا ہے اسے قبول کرنا چاہئے اور اس سوالنامہ کے جوابات دینے چاہیءں وزیراعظم نے سوالوں کے جواب عوام کو دینا ہیں اور جواب لینا پاکستان کے عوام کا حق ہے اور اگر وزیراعظم جواب نہیں دینگے تو صورتحال سب کے سامنے ہے۔

پرویز اشرف

مزید : کراچی صفحہ اول