حکومت نے اپوزیشن کا پیر کے روز اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

حکومت نے اپوزیشن کا پیر کے روز اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے کا مطالبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے قائد حز اختلاف خورشید شاہ کا پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس براہ راست دکھانے کا مطالبہ تسلیم کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ پیر کے روزقومی اسمبلی کا اجلاس سرکار ی ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا ،وزیراعظم نوازشریف کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر بھی نشر ہو ں گی۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر کیا ہو گا ،سب کچھ وزیراعظم ایوان میں ہی بتائیں گے ،قومی اسمبلی کے سپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ نوازشریف کے بعد کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خورشید شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا تھا کہ پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس براہ راست دکھایا جائے