کراچی :نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت

کراچی :نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے ۔ بچوں میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں ۔ پانچ بچوں کی ولادت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی ہسپتال میں ہوئی جہاں جاوید اپنے بیوی کو گوارد سے لایا تھا ۔ جاوید گوادر میں مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ۔ والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی خیر سے ولادت پر خوش تو ہے ہی لیکن پانچ بچوں کے اضافے سے ان کی کفالت کے لیے بھی پریشان ہوں ۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلوری کے ذریعے ہوئی ۔ بچوں کا وزن بہت کم ہے جس کے لیے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔تمام بچے صحت مندہیں تاہم ڈاکٹرزنے کہاہے کہ اگلے24گھنٹے بچوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔تمام بچوں کے اخراجات دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ نے اداکئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول