مظفرگڑھ میں ترقیاتی منصوبے 30جون تک مکمل کرلیں گے، شوکت علی

مظفرگڑھ میں ترقیاتی منصوبے 30جون تک مکمل کرلیں گے، شوکت علی

مظفرگڑھ(سپیشل رپورٹر/سٹی رپورٹر/ نمائندہ پاکستان ) ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مختص فنڈ صرف اور صرف ضلع مظفرگڑھ پر خرچ کئے جارہے ہیں، ضلع بھر میں تعلیم ،صحت ، سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور دیگر منصوبہ جات جاری ہیں، تمام(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

منصوبہ جات 30جون تک مکمل کرلئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایز خودمختیار ادارے ہیں، ٹی ایم ایز کے فنڈ سے پنجاب حکومت کے منصوبہ جات پر کوئی رقم خرچ نہیں کی جاتی ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم ایز سے ایسے بوگس ملازمین کو فارغ کیاگیا ہے جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ڈی سی او نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے سیلاب کے نقصانات سے بچنے اور امدادی کاروائیوں کیلئے تمام انتظامات کی تیاری مکمل کرلی ہے ، رنگ پور، ہیڈ محمد والا، ٹھٹھہ سیالاں، تلیری، خانگڑھ، بنڈہ اسحاق ، چندر بھان اورخان واہ فلڈ بندوں ، تونسہ اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم پر تعمیرومرمت کے کام جاری ہیں جن کو سیلاب سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، سیلاب آنے کی صورت میں 2لاکھ35ہزار152ایکٹر اراضی زیر آب آ سکتی ہے۔ اجلاس میں ایکسین کینال زاہدحسین نے بتایا کہ حفاظتی بندوں پر تعمیرومرمت کے کاموں کو 15جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر